Live Updates

وفاقی کابینہ میں مطلوبہ معیار اور اپنے شعبوں میں وسیع تجربہ رکھنے والی معزز شخصیات شامل ہیں، حیدرآباد چیمبر

اتوار 19 اگست 2018 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد اکرم انصاری ، سینئر نائب صدر سکندر علی راجپوت، نائب صدر دولت رام لوہانہ نے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے، ایک بیان میں تاجر رہنمائوں نے وفاقی کابینہ کے لیے بہترین انتخاب پر بھی عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وفاقی کابینہ میں مطلوبہ معیار اور اپنے شعبوں میں وسیع تجربہ رکھنے والی معزز شخصیات شامل ہیں، اُنہوں نے اس امًر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں سندھ کو بھر پور نمائندگی دی گئی ہے، اُنہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اُن کی منتخب کردہ کابینہ اُن کے شانہ بشانہ قومی خدمات انجام دے گی اور اُمید ہے کہ تحریک انصاف کی اتحادی حکومت انتخابات میں کیے ہوئے وعدوں کے مطابق پاکستان کو مستحکم اور نیا پاکستان بنانے میں کامیاب اور کامران ہوگی اور واقعی پاکستانی قوم اس کے ثمرات سے بہرہ ور ہوسکیں گے اور ترقی کی منازل پر گامزن ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات