اٹک، مضرصحت مشروب پینے سی9افراد کی حالت غیر

بے ہوش ہونیوالوں میں تین بچے اور تین خواتین بھی شامل، دکاندار کیخلاف مقدمہ درج

اتوار 19 اگست 2018 21:50

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) مضر صحت مشروب پینے پر ایک ہی گھر کی3بچوں اور3خواتین سمیت 9افراد کی حالت غیر ہو گئی اور وہ بے ہوش ہو گئے ،مضر صحت مشروب فروخت ہونے والے دوکا ندار کے خلاف مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق اشفاق احمد ولد فیروز دین محلہ ڈھوک مسکین تحصیل حسن ابدال ضلع اٹک نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں بیان دیا ہے کہ میرے سالے کے بیٹے عدالت ولد جہانزیب نے ایک عدد پیپسی بوتل ڈیڑھ لیٹر ذاکر اللہ ولد گل زادہ کی دوکان سے خرید کر لایا ،ہمارے گھر میں ہمارے مہمان بھی موجود تھے ،پیپسی کی بوتل پینے سے شاہ زیب ولد عالم زیب عمر10سال ،اسرار احمد ولد اشفاق عمر12سال ،عرفان ولد محمد سلیم عمر19سال ،عدالت ولد جہانزیب عمر22سال ،محمد سلیم ولد محمد مسکین عمر60سال ،تاج بیگم زوجہ عالم زیب عمر26سال ،ماہ نور دختر عالم زیب عمر11سال،ناظمہ زوجہ سلطان زیب عمر 22سال ،عاصمہ دختر محمد سلیم عمر16سال شامل ہیں شدید الٹیاں کرنے لگے اور تمام کی حالت غیرہو گئی جن کو میں نے اہل محلہ کی مدد سے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال پہنچایا ،جہاں پر تمام متاثرہ افراد کا علاج شروع ہو گیا ،تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے دوکاندار ذاکر اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :