وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے عید سے قبل اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیے جانے کا امکان

اجلاس میں حکومت سازی بارے اہم فیصلے اور وزارتوں پر اختلافات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی،ذرائع

اتوار 19 اگست 2018 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال اتحادی جماعتوں کا اجلاس عید سے قبل طلب کریں گے وزارتوں کی تقسیم اور حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے اور وزارتوں پر اختلافات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے آئندہ ایک دودن میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا جس میں وزارتوں کی تقسیم اور حکومت کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جانے پر اہم اجلاس ہو گا جس میں تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا اور وزراء کی تقریب حلف برداری بھی عید سے قبل ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :