حافظ حمد اللہ کے پی بی26 بارے غیرذمہ دارانہ بیان پردکھ ہوا، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

اتوار 19 اگست 2018 21:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء حافظ حمد اللہ کی طرف سے پی بی 26 کے متعلق بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ذمہ دار مذہبی جماعت کے ذمہ دار رہنماء سے کسی جماعت کے سیکرٹری جنرل اور عوام کے منتخب رہنماء کے بارے میں اس طرح کے غیر ذمہ دار انہ بیان پر ایچ ڈی پی اور ہزارہ قوم کو حیرت کے ساتھ انتہائی دکھ اور افسوس بھی ہوا ہے ،پارٹی کا سیکرٹری جنرل احمد علی کوہزاد اتنا ہی پاکستانی اور محب وطن ہے جتنا کے جمیعت کے سربراہ ہو سکتے ہیں کسی شہری کی شہریت کے متعلق ٖفیصلہ کرنا سیاسی جماعتوں کا کام نہیں بلکہ یہ ذمہ داری ملکی ادارے اور اعلیٰ عدالتوں کاکام ہیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ یہ وطیر ماضی میں جمعیت اور دیگر مذہبی جماعتوں کا رہا ہے جنہوں نے کئی غیر ملکوں کو کو اپنی جماعتوں کے توسط سے کامیاب کرا کر انہیں اسمبلیوں تک پہنچایااب انہیں ایسی حرکت کی توقع روشن ضیال جماعتوں سے پیدا ہو گئی ہیں کہ قوم دوست جماعتیں بھی کسی غیر ملکی کو کامیاب بنا کر اسمبلیوں تک پہنچائیں گے جو کہ سرا سر غلط خیال اور سوچ ہو سکتا ہیں ‘احمد علی کوہزاد ایک پاکستانی شہری ہے جس کی پیدائش اور ماسٹر تک کی ڈگری اس ملک اور اس صوبے سے حاصل کی گئی ہیںایچ ڈی پی کے سیکرٹری جنرل نے بھاری منیڈئیٹ لیکر کامابی حاصل کی ہیں جسکی نوٹیفیکشن جاری کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری بنتی ہیں ،بیان میں کہا گیا کہ احمد علی کوہزاد کی شہریت کو مشکوک بنا کر بعض عناصراپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کے خلاف پارٹی کی آئینی و قانونی وششیں جاری ہیں ہم سیاسی جماعتوں کے اس طرح کے اقدامات کی ہر شطح پر مذمت کریں گے جس کی وجہ سے کسی شخص یا سیاسی رہنما کے سیاسی کردار پر کسی قسم کی سوال پیدا ہوتا ہیں پارٹی اور ہزارہ قوم خوشی ہوتی اگر حافظ حمد اللہ یا جمیعت تمام تعصبات یا ایک سیٹ کی لالچ سے بالا تر ہو کر احمد علی کوہزاد کے حق میں سچائی کے ساتھ بیان جاری کرتے مگر اس بات پر افسوس ہوئی کہ حافظ حمد اللہ سمیت کئی رہنمائوں کی اپنی شہریت مصدقہ نہیں اور وہ دوسروں کے متعلق بیانات جاری کرکے دل آزاری کا باعث بنتے ہیں ،بیان میں الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ ایچ ڈی پی کے پی بی 26 سے کامیاب امیدوار کی نوٹیفکیشن جاری کر کے کوئٹہ کے شہریوں اور حلقہ کے عوام کی بے چینی فوری طور پر دور کریں۔