کوئٹہ، علائوالدین مری کی سیکرٹریٹ عملیسے الوداعی ملاقات

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا

اتوار 19 اگست 2018 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) سابق نگران وزیراعلی بلوچستان علاالدین مری نے اتوار کے روز وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

افسران اور دیگر ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کیا کہ وہ مختصر مدت کے لئے آئے تھے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کر کے جارہے ہیں اور ان ذمہ داریوں کی ادائیگی میں افسران اور ملازمین نے ان کا بھرپور ساتھ دیا جس کے لئے وہ سب کا مشکور ہیں جس کے سبب وہ اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی اور کامیابی سے سرانجام دینے میں کامیاب ہوئے۔

وزیر اعلی نے تمام افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کے وہ اسی طرح محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گئے۔ بعدازاں نگران وزیر اعلی بلوچستان کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :