کوئٹہ،فرنٹیئر کور بلوچستان چمن سکائوٹس کا پاک افغان سر حد پرفری میڈیکل کیمپ

کیمپ میں857 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات تقسیم کی گئیں

اتوار 19 اگست 2018 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) فرنٹیئر کور بلوچستان چمن سکائوٹس کی جانب سے پاک افغان سر حد گائوں سکام سکانڑ قلعہ عبداللہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں857 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات تقسیم کی گئیں فری میڈیکل کیمپ میں190 مرد، 370 خواتین اور297 سے زائد بچوں کا معائنہ اور لاکھوں روپے کی ادویات فراہم کی گئیں کیمپ میں الٹرا سئونڈ، لیب ٹیسٹ، مائنز اوٹی اور دیگر طیبی سہولیات دور دراز سے آئے لو گوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے فراہم کی گئیں کمانڈنٹ چمن سکائوٹس محمد عثمان نے کیمپ کا دورہ کر تے ہوئے مریضوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں واضح رہے جذبہ خیر سگالی کے تحت میڈیکل کیمپ میں نادار اور ضرورت مند افراد میں راشن بھی تقسیم کیا گیا انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ایف سی کی جانب سے مفتی طبی کیمپس ایک تسلسل سے منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ سہولتوں سے محروم علاقوں کی آبا دی صحت مفت اور بروقت سہولیات حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :