محمد خان اچکزئی ایک ہی مدت میں پانچ وزراء اعلیٰ سے حلف لینے والے پہلے گورنر بن گئے

اتوار 19 اگست 2018 22:00

محمد خان اچکزئی ایک ہی مدت میں پانچ وزراء اعلیٰ سے حلف لینے والے پہلے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ملک کے پہلے گورنر بن گئے جنہوں نے ایک ہی مدت میں پانچ وزراء اعلیٰ سے حلف لیا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ‘ نواب ثناء اللہ زہری‘ میر عبدالقدوس بزنجو‘ میر علائو الدین مری اور جام کمال شامل ہے اس سے قبل کسی بھی گورنر نے صوبے کے پانچ وزراء اعلیٰ سے حلف نہیں لیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے  وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے عہدے کا حلف اٹھالیا گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیا وزیراعلی بلوچستان کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاس کوئٹہ میں ہوئی جس میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی، اراکین اسمبلی، نگران وزیراعلی علا الدین مری، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی، چیف سیکریٹری ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو، ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل، اراکین اسمبلی میر ضیا ء اللہ لانگو، انجینئر زمرک خان اچکزئی، سردار مسعود لونی، حاجی محمد خان طور اتمانخیل، سردار صالح بھو تانی، میر سلیم کھوسہ، نور محمد دمڑ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے جام کمال سے وزارت اعلی کا حلف لیا یاد رہے کہ جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ہیں اور عام انتخابات میں ان کی جماعت صوبے میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر کے سامنے آئی ہے۔