Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز اور متحرک قیادت میں ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرے گی،نامزد وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی پی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) نامزد وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز اور متحرک قیادت میں ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کرے گی۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قومی اداروں کو مضبوط بنائے گی اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی کیونکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت بلوچستان پر خصوصی توجہ دے گی اور یہاں کے عوام کے احساس محرومی کے خاتمے کے لیے مثبت اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی عوامی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ نامزد وفاقی وزیر زبیدہ جلال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک سے غربت کم کرنے کی کوشش کرے گی،اس مقصد کے لیے نوجوانوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات