نیب ممبران قومی اسمبلی سلطان ھنجرا اور حیدر تھند کیخلاف کرپشن تحقیقات مکمل نہ کر سکا

غلام حیدر تھند نے ڈیرہ غازی خان جبکہ سلطان ھنجرا نے مٖظفر گڑھ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے اربوں کا نقصان پہنچایا تحقیقاتی فائلیں ڈی جی نیب ملتان سے دبا رکھی ہیں

اتوار 19 اگست 2018 23:10

نیب ممبران قومی اسمبلی سلطان ھنجرا اور حیدر تھند کیخلاف کرپشن تحقیقات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) نیب حکام وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حلقہ کے 60 کروڑ روپے لگانے والے سابق ایم این اے غلام حیدر تھند کیخلاف انویسٹی گیشن 10ماہ گزرنے کے باوجود ابھی مکمل نہیں کرسکے ہیں اور یہ تحقیقات ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان کے آفس میں ردی کی نذر ہو گئی ہیں، اس سکینڈل میں ڈیرہ غازی خان کے سابق ڈپٹی کمشنر فیاض بشیر بھی ملوث ہیں جن کے نیب کے اعلیٰ اختیاراتی افسران کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں جبکہ سابق ایم این اے سلطان ھنجرا کے خلاف بھی تحقیقات بھی مکمل نہ ہو سکیں، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کروڑوں روپے کی سرکاری زمین اپنے نام الاٹ کرائی تھی اور اس سکینڈل میں ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ اور ریونیو کے دیگر افسران بھی ملوث ہیں، قانون کے مطابق 10ہفتوں میں تحقیقات مکمل ہونی تھیں لیکن اب 10ماہ گزر جانے کے بعد مکمل نہ ہو سکیں، جو کہ چیئرمین نیب کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے ۔

(جاری ہے)

جاوید اقبال نے وعدہ کیا تھا کہ قانون کے مطابق بڑے مجرموں کے خلاف تحقیقات بروقت مکمل ہوں گی لیکن یہ وعدے بھی ایفاہو سکے، غلام حیدر تھند ایم این اے کی کرپشن کے باعث ڈی جی خان میں ترقیاتی سکیمیں مکمل نہ ہو سکیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ایم این اے سلطان ھنجرا کے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے سے ریاست کو مالی نقصان ہوا ہے، اور یہ دونوں تحقیقات ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان کے پاس پڑی ہیں جبکہ نیب کا یہ آفس کرپٹ لوگوں کا گڑھ بن چکا ہے جو کرپٹ افراد کو مدد کر رہا ہے۔۔