حکومت پاکستان توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا فوری نوٹس لے، سراج الحق
ہالینڈ خاکے بنانے والوں کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدام نہ اٹھائے تو پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر اس کے ساتھ سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کرے ہمیں ان ممالک سے تعلقات کی کوئی ضرورت نہیں جو سرکاری سرپرستی میں خاتم النبین ؐ کی توہین کے لیے خاکوں کے مقابلے کروا رہے ہیں ، اسلامی ممالک کو متحد ہو کر توہین آمیز خاکوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے، وفود سے گفتگو
اتوار 19 اگست 2018 23:10
(جاری ہے)
ایک طرف دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی عقیدے و محبت کے مرکز پررکیک حملے کیے جارہے ہیں اور دوسری طرف پاکستان سمیت عالم اسلام کے حکمران مجرمانہ خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں ۔
انہوںنے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ہالینڈ حکومت سے شدید احتجاج کرے اور پاکستانی سفیر کو واپس بلاکر پوری صورتحال کا جامع جائزہ لے ۔ انہوںنے کہاکہ تمام مسلمان ممالک اقوام متحدہ میں مشترکہ طور پر ایک قرار داد پیش کریں جس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام انبیائے کرام ؑ کی ناموس کے تحفظ کے لیے قانون بنانے کا مطالبہ کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ توہین آمیز خاکوں کو کوئی مسلمان بھی برداشت نہیں کر سکتا ۔ اگر پھر بھی خاکے بنانے والے حقیقی دہشتگرد باز نہ آئیں تو پوری اسلامی دنیا کو ہالینڈ کی مصنوعات اور ہالینڈ کے ساتھ تجارت کا بائیکاٹ کردینا چاہیے۔ جب تک خاکے بنانے والے ان ممالک کا مکمل بائیکاٹ نہیں کیا جاتا ، یہ لوگ اپنے شیطانی ایجنڈے سے باز نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کا فرض ہے کہ وہ اس سلسلہ میں عالم اسلام کے حکمرانوں سے فوری رابطہ کر یں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.