Live Updates

یو کے پاکستان کشمیرکونسلرزفورم کی وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پرمبارکباد

پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں کھلے دل کے ساتھ عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںنومنتخب جمہوری حکومت کے ساتھ تعاون کو یقینی بنانا چاہئیے،فورم کے سی بی ای ایلڈرمین مشتاق لازاری کی اے پی پی سے گفتگو

اتوار 19 اگست 2018 23:40

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) یو کے پاکستان کشمیرکونسلرزفورم (یوکے پی کے سی ایف) نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پرمبارکباد دی ہے۔فورم کے سی بی ای ایلڈرمین مشتاق لازاری نے اتوار کو یہاں اے پی پی سے گفتگو میں کہاکہ ہم عمران خان کو وزیراعظم پاکستان بننے پرمبارکباد دیتے ہیں اورہم یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ پاکستان کے عوام کی توقعات پرپورا اتریں گے اوربطوراعلیٰ تعلیم یافتہ اورمتحرک وتواناء سیاستدان ہونے کے ناطے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے پاکستان کوحقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے ، ملک میں بدعنوانی کے خاتمے اورقانون کی بالادستی کو یقینی بنانے سمیت ہر شہری کو مساری سماجی اوراقتصادی انصاف ومواقع کی فراہمی کو ممکن بنائینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کوپوراکرنے کیلئے ضروری ہے کہ نئی منتخب حکومت کو 5برس کیلئے مناسب اورموزوں سیاسی ماحول فرا ہم ہو ، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کوکھلے دل کے ساتھ عوامی مینڈیٹ کا احتراماور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںنومنتخب جمہوری حکومت کے ساتھ تعاون کو یقینی بنانا چاہئیے تاکہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنایا جاسکے۔

انہوں نے اس امید کااظہارکیا کہ نئی منتخب جمہوری حکومت بلوچستان کی سماجی اوراقتصادی ترقی پر اپنی توجہ مرکوزرکھے گی کیونکہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعاون پرچین کے کردارکی تعریف کی اورکہاکہ سی پیک اورگوادرپورٹ کی شکل میں چین پاکستان کے ساتھ مثالی تعاون کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ اوریورپ میں مقیم پاکستانی ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے وزیراعظم پاکستان کے وژن کے پرجوش حامی ہیں اوراس ضمن میں سمندرپارمقیم پاکستانی اپنا کردار اداکریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات