Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی اٖفغانستان کی 99 ویں یوم آزادی پرافغانستان کی حکومت اورعوام کو مبارکباددی

پاکستان کے عوام کی طرف سے افغان بھائیوں اور بہنوں کے لئے پرخلوص نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا ہے ہم دعاگو ہیں کہ آپ کی بصیرت افروز قیادت میں افغانوں کی قیادت میں افغان امن عمل کے ذریعے یہ پرمسرت دن افغانستان میں امن اور استحکام کے نئے دور کا آغاز بنے وزیراعظم عمران خان کا افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی کے نام مکتوب

پیر 20 اگست 2018 00:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے اٖفغانستان کی 99 ویں یوم آزادی پرافغانستان کی حکومت اورعوام کو مبارکباددی ہے، وزیراعظم نے یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر پاکستان کے عوام کی طرف سے افغان بھائیوں اور بہنوں کے لئے پرخلوص نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی کے نام اپنے مکتوب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم دعاگو ہیں کہ آپ کی بصیرت افروز قیادت میں افغانوں کی قیادت میں افغان امن عمل کے ذریعے یہ پرمسرت دن افغانستان میں امن اور استحکام کے نئے دور کا آغاز بنے۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں کئی عشروں پرانے تشدد اور عدم استحکام، جس کی وجہ سے خطہ متاثر ہوا ہے، کے خاتمے کی تمام کوششوں میں پاکستان افغانستان کے ساتھ استقامت کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ امن و استحکام کے فروغ اور دونوں اقوام کے طویل المیعاد اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لئے سازگار و خوشگوار ماحول کے قیام کے ضمن میں ہم افغان حکومت کے ساتھ اعلی سطح کے رابطوں کے لئے چشم براہ ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات