Live Updates

نئے پاکستان کا تصور رحمدلی کے جذبہ پر مبنی معاشرہ کی تشکیل ہے، دوسروں کیلئے پہلے خود مثال بنوں گا، وزیراعظم ہائوس استعمال نہیں کروں گا، محض دو کاریں اور دو ملازمین رکھوں گا، وزیراعظم ہائوس کی گاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی، عوامی پیسے کی حفاظت کروں گا، پاکستان کو ایک عظیم اور ترقی یافتہ اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ریاست مدینہ کے اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے، ملک میں قانون و میرٹ کی بالادستی، معیشت، انصاف، تعلیم، صحت، ٹیکسیشن کے نظام کی بہتری، ہمہ جہت احتساب، کرپشن کے خاتمہ، انسانی وسائل کی ترقی، قرضوں کی بجائے قومی وسائل پر انحصار، سادہ طرز زندگی اختیار کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے، کرپٹ عناصر میرے دشمن ہیں، ملک بچے گا یا کرپٹ لوگ بچیں گے، کرپٹ عناصر پر ہاتھ ڈالیں گے تو یہ شور مچائیں گے لیکن عوام میرے ساتھ ایک ٹیم کی طرح کھڑے ہوں، غریب اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان الله کی خاص نعمت ہے، ہم نے مل کر اس کی حفاظت کرنی ہے، قومی تشکیل کے ذریعے ایسے پاکستان کا خواہاں ہوں جب ملک میں کوئی زکوة لینے والا نہیں ملے گا اور ہم دوسرے ممالک کی مدد کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے پہلا نشریاتی خطاب

پیر 20 اگست 2018 01:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا تصور رحمدلی کے جذبہ پر مبنی معاشرہ کی تشکیل ہے، دوسروں کیلئے پہلے خود مثال بنوں گا، وزیراعظم ہائوس استعمال نہیں کروں گا، محض دو کاریں اور دو ملازمین رکھوں گا، وزیراعظم ہائوس کی گاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی، عوامی پیسے کی حفاظت کروں گا، پاکستان کو ایک عظیم اور ترقی یافتہ اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ریاست مدینہ کے اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے، ملک میں قانون و میرٹ کی بالادستی، معیشت، انصاف، تعلیم، صحت، ٹیکسیشن کے نظام کی بہتری، ہمہ جہت احتساب، کرپشن کے خاتمہ، انسانی وسائل کی ترقی، قرضوں کی بجائے قومی وسائل پر انحصار، سادہ طرز زندگی اختیار کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے، کرپٹ عناصر میرے دشمن ہیں، ملک بچے گا یا کرپٹ لوگ بچیں گے، کرپٹ عناصر پر ہاتھ ڈالیں گے تو یہ شور مچائیں گے لیکن عوام میرے ساتھ ایک ٹیم کی طرح کھڑے ہوں، غریب اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان الله کی خاص نعمت ہے، ہم نے مل کر اس کی حفاظت کرنی ہے، قومی تشکیل کے ذریعے ایسے پاکستان کا خواہاں ہوں جب ملک میں کوئی زکوة لینے والا نہیں ملے گا اور ہم دوسرے ممالک کی مدد کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کی شب قوم سے اپنے پہلے نشریاتی خطاب میں کیا۔ عمران خان نے وزیراعظم ہائوس کو اعلیٰ درجہ کی یونییورسٹی بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے پاکستان سے چوری کیا گیا پیسہ واپس لانے جبکہ ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری کیلئے الگ الگ ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں قوم کو درپیش مسائل و چیلنجز کا احاطہ اور ان کا حل پیش کیا۔

انہوں نے ملک پر بڑھتے ہوئے قرضوں کے بوجھ سمیت معاشی صورتحال، سادگی اور کفایت شعاری کی اہمیت، حکمراں طبقہ کے طرز زندگی، نئے پاکستان میں نئی سوچ اپنانے کی ضرورت، باہر کی امداد اور قرضوں پر انحصار کی بجائے اپنے پائوں پر کھڑا ہونے، ایف بی آر، پولیس، صحت، تعلیم، انصاف کے نظام کی بہتری، سول سروس اصلاحات، جوابدہی، ضلعی نظام کے براہ راست انتخاب، روزگار پیدا کرنے، سستے مکانات کی تعمیر، خواتین اور بچوں کیلئے کھیلوں کے پارکس قائم کرنے، نوجوانوں کو ساتھ ملا کر سرسبز اور صاف ستھرا پاکستان بنانے، سیاحت کے فروغ، بلوچستان اور فاٹا کی ابتر صورتحال کی بہتری، غیر ملکی سرمایہ کاری میں سہولت، اوورسیز پاکستانیز کیلئے آسانی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ خارجہ تعلقات بالخصوص پڑوسی ممالک کے ساتھ بہترین روابط استوار کرنے کے بارے میں اپنا وژن پیش کیا۔

وزیراعظم نے قوم کو درپیش صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنے مشکل مالی حالات کبھی نہیں تھے، ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، 10 سال پہلے یہ قرضہ6 ہزار ارب روپے تھا، 2013ء میں 15 ہزار ارب روپے ہو گیا جبکہ آج یہ قرضہ 28 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالت یہ ہے کہ سود ادا کرنے کیلئے ہمیں قرضہ لینا پڑ رہا ہے، روپے پر سارا دبائو بیرونی قرضوں کی وجہ سے پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان پانچ ملکوں میں سے ہیں جہاں خوراک نہ ملنے پر عورتوں کی صحت متاثر ہوتی ہے، کم غذائیت کی وجہ سے بچے شدید بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں، اپنے بچوں پر خرچ کرنے کیلئے ملک کے پاس پیسہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم پاکستان کے پاس 524 ملازم ہیں، وزیراعظم ہائوس 1100 کینال پر محیط ہے، وزیراعظم کی 80 گاڑیاں جبکہ 33 بلٹ پروف ہیں، وزیر اعظم* کے دوروں پر 65 کروڑ خرچ کئے گئے، وزیراعظم ہائوس کے سالانہ اخرجات کروڑوں کے ہیں، ڈی سی، کمشنر اور گورنرز بڑے بڑے گھروں میں رہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ایک طرف قوم مقروض اور دوسری صاحب اقتدار کی شاہانہ طرز زندگی ہے، اگر ملک اسی طرح چلتا رہا تو قوم ترقی نہیں کرے گی، ہمیں سوچ اور رہن سہن بدلنا ہو گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں دل میں رحم پیدا کرنا ہوگا، آج وقت ہے کہ ہم اپنی حالت بدلیں۔ عمران خان نے کہا کہ خود کو بدلنے کیلئے سب سے پہلے قانون کی بالادستی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے اصول مغرب نے اپنا لئے، خلفائے راشدین خود کو احتساب کیلئے عوام کے سامنے پیش کرتے تھے، حضرت ابو بکرؓ خلفیہ بنے تو انہوں نے اپنی کپڑے کی دکان بند کر دی تھی، یہاں لوگ اقتدار میں پیسہ بنانے کیلئے آتے ہیں، کوئی اقتدار میں رہ کر پیسہ نہیں بنا سکتا۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ 2 ملازم اور 2 گاڑیاں رکھیں گے، وزیراعظم ہائوس کی گاڑیوں کی نیلامی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے گھر میں رہنا چاہتا ہوں مگر سیکورٹی کا ایشو ہے، گورنر ہائوسز میں کوئی گورنر نہیں رہے گا۔ انہوں نے وزیراعظم ہائوس کو اعلیٰ درجہ کی یونییورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے محققین کو لائیں گے اور معیاری تحقیق ہو گی، صوبوں کے تمام گورنرز اور وزیراعلیٰ بھی سادگی اختیار کریں گے۔ وزیراعظم نے ملکی معیشت اور اداروں کی بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ایف بی آر کو ٹھیک کرنا ہے، اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے اور پیسہ اکٹھا کرنا ہے، بڑے بڑے گھروں میں رہنے والے لوگ ٹیکس نہیں دیتے، قرضہ جو دیتا ہے وہ آپ کی آزادی بھی لے لیتا ہے، ہمیں کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلانے کی ضرورت نہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان سے چوری کیا گیا پیسہ واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اعتماد دیں گے کہ ان کا ٹیکس ان پر خرچ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیسا لیڈر ہے جو اپنی دولت باہر رکھتا ہے جبکہ سیاست پاکستان میں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہر پیسہ رکھنے والا سیاستدان باہر سے کنٹرول بھی ہو سکتا ہے، عوام کبھی کسی ایسے لیڈر کو ووٹ نہ دیں جس کا پیسہ اس ملک میں نہیں۔

z-atr-zaa/wam-tam-aht-art-sak/zah-nqs-aam 0015 @@;@ }خ*…ً$}خ*…ً }خ*…ً$}خ*…ً }خ*…ً})}$`mخ*ی* $`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی*("`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی*؛ `mخ*ی*$`mخ*ی*" `mخ*ی*$`mخ*ی*( `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی*N `mخ*ی*$`mخ*ی*? `mخ*ی*$`mخ*ی*6 `mخ*ی*$`mخ*ی*@ `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی*K `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی*Y `mخ*ی*0$`mخ*ی* }خ*ی* 222یm^|] D-*2۰~ہ*ٴ2 ;>L(․D:;ف(؛n@ئ*ٹ*:؛nZU(U>ہ*(․DTU~-x>T^ٹ*(>^٪R@(٪RFٹ*Fv۴@F>چ*(․DEF…0c`E0c․
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات