Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئے سیاحتی مقامات اور گوادر سمیت ساحل سمندر پر بیچز بنانے کا اعلان

پیر 20 اگست 2018 01:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئے سیاحتی مقامات اور گوادر سمیت ساحل سمندر پر بیچز بنانے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو قوم سے اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے جتنے مواقع ہیں اس کا اندازہ نہیں، ہر سال چار نئے سیاحتی ریزارٹ کھولیں گے، گوادر سمیت ساحل سمندر پر بیچز کو فروغ دیں گے تاکہ لوگ فیملیز کے ساتھ جا کر معیاری تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں۔ z-zaa-atr/aht-tam-art-sak-wam/zah-nqs/aam 0021

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات