Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا اپنے خطاب کے آغاز میں پارٹی کارکنان کا شکریہ

پیر 20 اگست 2018 01:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے آغاز میں پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی 22 سالہ جدوجہد کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا جبکہ وفات پا جانے والے احسن رشید اور سلونی بخاری کا خاص طور پر ذکر کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو قوم سے اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے اپنے خطاب کے آغاز میں کہا کہ میں ان کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو 22 سال سے اس تحریک اور جہاد میں، میرے ساتھ کھڑے رہے، سارے کارکنوں کو سلام جو مشکل وقت میں ہمارے ساتھ چلے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار جانے والے احسن رشید اور مرحومہ سلونی بخاری کا خاص طور پر ذکر کیا اور ان کی جدوجہد کو بھی سراہا۔ z-zaa-atr/aht-tam-art-sak-wam/zah-nqs/aam 0021
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :