Live Updates

کرپشن اور منی لانڈرنگ پر خود کڑی نظر رکھوں گا، عمران خان

پیر 20 اگست 2018 01:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کرپشن اور منی لانڈرنگ پر خود کڑی نظر رکھیں گے، وزارت داخلہ اپنے پاس رکھوں گا، بدعنوان عناصر میرے دشمن ہیں، ملک بچے گا یا کرپٹ لوگ بچیں گے، عوام ایک ٹیم کی طرح بدعنوان عناصر کے مقابلہ کیلئے میرے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کا اظہار اتوار کو قوم سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی ملک کرپشن کی وجہ سے ترقی نہیں کر سکتا، صاحب اقتدار جب کرپشن کرتا ہے تو ادارے تباہ کرتا ہے۔ z-zaa-atr/aht-tam-art-sak-wam/zah-nqs/aam 0021

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات