Live Updates

ضلعی ناظم کے انتخابات براہ راست کرائے جائیں گے،وزیراعظم عمران خان

پیر 20 اگست 2018 01:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ضلعی ناظم کے انتخابات براہ راست کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو قوم سے اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے وزراء اعلیٰ نے سارے فنڈز اپنے پاس رکھے ہوئے تھے اور وہ یہ فنڈز اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کو دیتے تھے، دنیا میں کہیں ترقیاتی فنڈز ایم این اے یا ایم پی اے کو نہیں ملتے، ہم نے کے پی کے میں بلدیاتی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے۔ انہوں نے فاٹا میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔ z-zaa-atr/zah-nqs/wam-tam-sak-aht-art/aam 0046

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات