Live Updates

جوکوئی بھی کرپشن کی نشاندہی کرے گا اسے اس کا 20 سے 25 فیصد انعام دیا جائے گا،وزیراعظم

پیر 20 اگست 2018 01:50

․ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وسل بلور ایکٹ متعارف کرائیں گے جس کے تحت کوئی بھی کرپشن کی نشاندہی کرے گا تو اسے اس کا 20 سے 25 فیصد انعام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو قوم سے اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جو کرپشن کی نشاندہی کرے گا اسے اس رقم کا 20 سے 25 فیصد بطور انعام دیا جائے گا جبکہ خیبرپختونخوا کی طرح وفاق کی سطح پر وسل بلور ایکٹ متعارف کرائیں گے۔ z-zaa-atr/zah-nqs/wam-tam-sak-aht-art/aam 0046

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات