عیدالاضحیٰ پر سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ ،عملے کی چھٹیاں منسوخ

پیر 20 اگست 2018 02:00

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) عیدالاضحی پر سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے سٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے عیدالاضحی پر خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ڈاکٹروں سمیت دیگر عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ہسپتالوں میں اضافی بیڈلگانے اور ادویات کے سٹاف کو بھی بڑھانے کا حکم دیا گیا ہے ہسپتالوں سے متعلقہ تمام عملے کو آن کال بھی رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔