ڈی پی ایس سکول کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر

پیر 20 اگست 2018 02:00

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے طلبا و طا لبات کی بہترین خطوط پر تعلیم و تر بیت کر نی ہے تاکہ وہ پا کستان کا پوری دنیامیں نام روشن کر سکیں اور ملک کی ترقی میں اہم کر دا ر ادا کر یں ڈویڑنل پبلک سکول بوریو الا کے طلبہ و طالبات نے میٹرک کے امتحان ملتان بور ڈ میں پوزیشنز حا صل کر کے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے جس پر سربراہ ادارہ ،اساتذہ، والدین اور طلبا ء مبارک باد اور خر اج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے ان خیا لات کا اظہار ڈویژنل پبلک سکول بو ریو الا میں جشن آزادی اور تقسیم انعا مات کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا کہ اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عظیم ربانی ، ڈی ایم او ڈاکٹر ایاز خان ، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفا رمیشن میاں نعیم عاصم،پرنسپل ڈی پی ایس بو ریو الا اصلاح الد ین چوہدری، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال بور یو الا ڈاکٹر امجد شکیل ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عمران بھٹی، رینج فریسٹ آفیسر محمد یو نس، ڈاکٹر محمد سجاد، صدر انجمن تاجران ضلع وہاڑی جمیل بھٹی، محمو د غزنی،اساتذہ اور طلبا و طا لبات بھی مو جو دتھیں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ آج ہم پا کستان کا 71واں یو م آزادی منا رہے ہیں اس وطن کے لئے ہمارے اسلاف نے جو قر بانیاں دیں اور جد وجہد کی ان کو ہمیشہ یاد رکھنا چا ہیے اور پا کستان کی تعمیر و تر قی کے لئے اپنی تمام صلا حیتوںکو بروئے کا ر لا نا ہو گا ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ ڈی پی ایس بو ریو الا ایک بہترین تعلیمی ادارہ بن چکا ہے اس کے پرنسپل اصلاح الدین چوہدری بہترین انتظا می صلاحیتوں کے ما لک ہیں انہوں نے مز ید کہا ڈی پی ایس سکول کی بہتری اور تعمیر و ترقی کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے تقریب میں طلبا و طا لبات نے آزادی پا کستان کے حوالے سے تقا ریر ،ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے جنہیں حاضرین نے بہت سراہا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا ، اسسٹنٹ کمشنر بور یو الا محمد عظیم ربانی، ڈسٹرکٹ ما نیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر ایاز خان، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفا رمیشن میاں نعیم عاصم نے ڈی پی ایس سکول میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کاآغاز کیا۔

متعلقہ عنوان :