سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کیا جائے گا ،ڈپٹی کمشنر

پیر 20 اگست 2018 02:00

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ ملازمین کے مسائل حل کر نے کے لئے مکمل تعاون کیا جائے گا تمام ملازمین ایک ٹیم کا حصہ ہوتے ہیں جو کہ عوام کی خد مت کر نے میں معاونت کر تے ہیں جو افسران اور ملازمین بہترین کا م کر تے ہیں ان کی خد مات کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے انہوں نے ان خیا لات کا اظہار آل پا کستان کلرکس ایسو سی ایشن (ایپکا) کے زیر اہتمام سی ای او ایجو کیشن شو کت علی طاہر کی الوداعی اور سی ای او ایجو کیشن شو کت علی شیروانی کی ویلکم پارٹی سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس مو قع پر مر کزی جنرل سیکرٹری ایپکا خالد جاوید سنگھڑا ، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سیکنڈری جاوید باجو ہ، ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ محمد معروف چوہدری، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ مصباح رفیق، ڈپٹی ڈی ای او اسرالحق ، ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ شازیہ انور، ضلعی صدر ایپکا منو ر بھٹی، چیئر مین پرائیو یٹ سکول ایسو سی ایشن جہانز یب یو سف اور دیگر عہدیداران و ممبران ایپکا بھی مو جو دتھے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ آئندہ آنے والی حکومت امید ہے ملازمین کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کرے گی ہمارے ملازمین ہماری ٹیم کا اہم حصہ ہوتے ہیں ہمیں انکی فلاح و بہبود پر بھی توجہ دینی چا ہئے، سابق سی ای او ایجو کیشن وہاڑی شو کت علی طاہر نے کہا کہ آپ لوگوں نے تقریب کا انعقاد کر کے میرے ساتھ جس پیار اور محبت کا اظہار کیا ہے اس میں کبھی نہیںبھلا سکتا ۔

متعلقہ عنوان :