Live Updates

سرکاری محکموں میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہونے دیں گے، عمران خان

پیر 20 اگست 2018 02:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہونے دیں گے، سرکاری ملازم خواہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتا ہو ہم اس کو عزت دیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو قوم سے اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازم کی کسی بھی جماعت سے وابستگی ہو انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم سرکاری ملازمین کو عزت دیں گے، ان کا بلاوجہ تبادلہ نہیں کیا جائے گا، ہم سرکاری ملازمین سے صرف یہ چاہتے ہیں کہ جب عام آدمی دفاتر میں آئیں تو انہیں عزت دی جائے وہ دھکے نہ کھائیں۔ a-atr/tam-aht-sak-wam-art/zah-nqs/aam 0140

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :