سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی

اڈیالہ جیل کے باہر دو افراد نے نواز شریف کے قافلے پر گل پاشی کی کوشش، پولیس نے دونوں کو حراست میں لے لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 20 اگست 2018 10:40

سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف  العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت نمبر دو کے جج نے میاں نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ اس موقع پر خواجہ حارث کی دونوں ریفرنسزکافیصلہ ایک ساتھ سنانےکی استدعامنظور کر لی۔ احتساب عدالت نے دونوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کا حکم جاری کر دیا۔

اس موقع پر خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت نمبر1نے بھی تینوں ریفرنسز کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ مگر عدالت  نےصرف ایون فیلڈریفرنس کافیصلہ سنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تینوں ریفرنسزکافیصلہ ایک ساتھ نہ آنےکےباعث دیگر2ریفرنسزاس عدالت منتقل ہوئے۔

(جاری ہے)

ریفرنس کی سماعت کیلئے سابق وزیراعظم کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچا دیا گیا۔

اس سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر دو افراد نے نواز شریف کے قافلے پر گل پاشی کی کوشش کی، تاہم پولیس اہلکاروں نے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سماعت کے موقع پر ن لیگ کے صدر شہباز شریف سمیت ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت موجود تھی۔ نواز شریف کی پیشی کے موقع پر کارکنوں نے بکتر بند گاڑی کو گھیرے میں لے لیا تھا اور نواز شریف کی گاڑی کو احتساب عدالت کے اندر جانے سے روک دیا تھا۔ اس پر پولیس کارکنوں اور رہنمائوں کو چکمہ دینے میں کامیاب رہی اور نواز شریف بکتر بند کی بجائے دوسرے گاڑی میں موجود تھے جس کارکنوں کے بکتر بند گاڑی میں مصروف ہونے کے بعد احتساب عدالت کے اندر لے جایا گیا۔