سلمان خان فوٹوگرافر بن گئے

پیر 20 اگست 2018 11:30

سلمان خان فوٹوگرافر بن گئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) بالی وڈ کے اداکار سلمان خان فوٹوگرافر بن گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان فوٹوگرافر بن گئے، وہ فلم کی عکسبندی کے دوران کیمرے کی مدد سے سنیل گروور کی تصویر بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان خان ان دنوں فلم ’’بھارت‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ سنیل نے سلمان کی بطور فوٹوگرافر تصویر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی ہے۔