لولیا ونٹر ہدایت کار پریم سونی کی فلم سے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھیں گی

پیر 20 اگست 2018 11:30

لولیا ونٹر ہدایت کار پریم سونی کی فلم سے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) رومانوی ماڈل و اداکارہ لولیا ونٹر ہدایت کار پریم سونی کی فلم سے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رومانوی ماڈل و اداکارہ لولیا ونٹر نے سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ میں گانے’’ سیلفش‘‘ میں اپنی آواز کا جادو جگایا اور گانے سے پذیرائی ملنے پر ہدایت کار پریم سونی نے انہیں اپنی نئی فلم میں اہم کردار کے لئے پیش کش کی ۔فلم میں لولیا ونٹر رندیپ ہدا کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، فلم کے نام کاتاحال اعلان نہیں کیا گیا۔