ورون دھون والد کے لئے درزی بن گئے

ورون دھون نے والد کی سالگرہ پر اپنے ہاتھ سے شرٹ سی کر انہیں تحفے میں دی

پیر 20 اگست 2018 11:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون اپنے والد و ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی خاطر درزی بن گئے۔فلم ’جڑواں‘ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد ورون دھون کا شمار صف اول کے اداکاروں میں ہونے لگا ہے جب کہ بڑے سے بڑا ہدایت کار انہیں اپنی فلم میں شامل کرنے کیلئے آفر لئے کھڑا ہے لیکن ورون فلم کے انتخاب کے معاملے میں کافی محتاط نظر آتے ہیں تاہم اب ان کی فلم ’سوئی دھاگا‘ کی شوٹنگ زوروشور سے جاری ہے جس میں وہ درزی کا کردار ادا کرتے نظرآئٰیں گے۔

کردار میں ڈھل جانے والے ورون دھون نے فلم ’سوئی دھاگا‘ کے ذریعے سلائی کے فن کو ایسے سیکھا کہ وہ ایک ماہر درزی کی طرح نظرآنے لگے اوراپنے اس فن کا مظاہرہ انہوں نے والد کی سالگرہ پرکیا۔

(جاری ہے)

ورون دھون نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر اپنے والد اور معروف ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی سالگرہ کے موقع پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے والد کی سالگرہ کو یادگار اور منفرد بنانے کے لئے اپنے ہاتھ سے سی ہوئی شرٹ بنا کر انہیں تحفے میں دی جوکہ تین گھنٹے کی جدو جہد کے بعد تیار کی گئی۔ورون دھون نے ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پاپا دیکھو آپ کا بیٹا سوئی دھاگے میں ماہر ہو گیا ہے اور یہ شرٹ میری طرف سے والد کو بڑی محنت کا چھوٹا سا تحفہ ہے۔

متعلقہ عنوان :