فلم ’’لوڈ ویڈنگ ‘‘ نمائش کیلئے موزوں‘ سینسر سرٹیفکیٹ جاری کردیاگیا

فلم کی نمائش عیدالاضحی پر ہوگی جس کی پروڈیوسر فضا علی مرزا ہیں یہ فلم برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

پیر 20 اگست 2018 11:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) کاسٹ میں فہد مصطفی، مہوش حیات، محسن عباس حیدر، قیصر پیا و دیگر شامل ہیں۔ مرکزی فلم سینسر بورڈ کے علاوہ پنجاب اور سندھ فلم سینسربورڈ نے ہدایتکار نبیل قریشی کی فلم لوڈ ویڈنگ پاس کردی اور اسے نمائش کیلئے موزوں قرار دیتے ہوئے سینسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ مذکورہ فلم کی نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کیے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی نمائش عیدالاضحی پر ہوگی جس کی پروڈیوسر فضا علی مرزا ہیں۔ کاسٹ میں فہد مصطفی، مہوش حیات، محسن عباس حیدر، قیصر پیا، ثمینہ احمد، نورالحسن، انجم حبیب، غزالہ بٹ اور دیگر شامل ہیں۔واضح رہے نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی پارٹنر شپ میں بنی لوڈ ویڈنگ چوتھی فلم ہے جو نامعلوم افراد سیریز کی دونوں فلموں اور ایکٹر ان لا کے بعد نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔ بتایا گیا کہ یہ فلم برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔