’’جوانی پھر نہیں آنی ‘‘کا پارٹ ٹو عیدالاضحیٰ پر نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا

پیر 20 اگست 2018 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) فلم بینوں کا انتظار ہوا ختم بڑی عید پر لالی وڈ انڈسٹری میں بڑی فلمیں سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار ہیں ۔ سپر ہٹ فلم جوانی پھر نہیں آنی کا پارٹ ٹو فلم بینوں کی عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے عیدالاضحی پر نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔لاہور کے مقامی سینما ہال میں نئی آنے والی لالی ووڈ فلم جوانی پھر نہیں آنی پارٹ ٹو کا رنگا رنگ پریمئر شو سجا تو فلمی ستاروں کی کہکشاں اتر آئی۔

(جاری ہے)

چمکدار اور شاندار لباسوں سے مزین خوبصورت چہرے شرکا کی نگاہوں کا مرکز رہے۔ فلم میں کام کرنے والے ستاروں کا کہنا تھا جس طرح جوانی پھر نہیں آنی کا پہلا پارٹ عوام نے پسند کیا امید ہے اس کو بھی سراہیں گے۔فلم پریمیئر میں آنے والے مہمان اداکاروں کا کہناتھا کہ فلم بنانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ امید ہے کہ عید پر نئی آنے والی فلم عوام کو پسند آئے گی۔ پریمئیر شو مین شریک اداکاروں کا کہنا تھا کہ ہم پر امید ہیں کے نئے پاکستان میں ہماری فلم انڈسٹری ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گی۔

متعلقہ عنوان :