ڈانسر پر ساتھی اداکارہ کو حد سے زیادہ منشیات دینے کا الزام

اداکارہ ماضی میںبھی منشیات کی عادت کو تسلیم کرتے ہوئے اقرار کر چکی ہیںکہ یہ لت بچپن سے ہی لگی

پیر 20 اگست 2018 11:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) گزشتہ ماہ 24 جولائی کو حد سے زیادہ منشیات استعمال کرنے کے باعث اپنے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پائی جانے والی نوجوان امریکی گلوکارہ ڈیمی لواٹو سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہیں ان کی ساتھی ڈانسر اضافی منشیات دیتی رہیں۔ڈیمی لواٹو کو 24 جولائی کی شب اضافی منشیات لینے کے باعث بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ 2 ہفتوں سے زائد عرصے تک زیر علاج رہی تھیں۔

دوران علاج ڈیمی لواٹو کو شدید بخار، الٹیاں اور بار بار بے ہوشی کے دورے پڑ رہے تھے۔ابتدائی 4 دن تک وہ غنودگی میں تھیں اور انہیں صرف دوائیوں کے ذریعے ہی غذا دی جا رہی تھی۔ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد ڈیمی لواٹو کو شکاگو کے بحالی سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں اب ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اگرچہ ڈیمی لواٹو مستقل بنیادوں پر بحالی سینٹر میں قیام نہیں کر رہیں، تاہم وہ چیک اپ کے لیے مسلسل وہاں جاتی ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ ڈیمی لواٹو حد سے زیادہ منشیات استعمال کرنے کی وجہ سے ہسپتال منتقل ہوئی ہوں، اس سے قبل بھی وہ متعدد بار اضافی منشیات لینے کے باعث زیر علاج رہ چکی ہیں۔ماضی میں وہ منشیات استعمال کرنے کی اپنی عادت کو تسلیم کرتے ہوئے اقرار کر چکی ہیں کہ انہیں یہ لت بچپن سے ہی لگی، کیوں کہ ان کے گھر کا ماحول ہی ایسا تھا۔شراب، چرس اور ہیروئن سمیت دیگر اقسام کی منشیات استعمال کرنے کے باجود ڈیمی لواٹو نے ہر بار اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس عادت سے خود کو آزاد کرانے کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گی۔

متعلقہ عنوان :