عراق میں سپریم کورٹ نے انتخابی نتائج کی تصدیق کر دی

پیر 20 اگست 2018 11:30

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) عراق میں سپریم فیڈرل کورٹ کے سرکاری ترجمان ایاس الساموک نے اعلان کیا ہے کہ عدالت عظمی نے 12 مئی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان نے اپنے سرکاری بیان میں بتایا کہ یہ فیصلہ منعقد ہونے والی عدالتی اجلاس میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عدالت عظمی کے تمام ارکان نے شرکت کی۔ تمام متعلقہ دستاویزات کا بغور جائزہ لینے کے بعد انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کی تصدیق کے حوالے سے مکمل اتفاق رائے سامنے آ گیا۔اس طرح وفاقی عدالت کی تصدیق کے بعد انتخابی نتائج کے حوالے سے تنازع ختم ہو گیا۔ اس تصدیق نے سیاسی گروپوں کے اتحادوں کے ذریعے حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار کر دی ہے۔