سلمان خان کے ساتھ چھوٹے بھائی جیسے تعلقات ہیں، علی عباس ظفر

پیر 20 اگست 2018 12:04

سلمان خان کے ساتھ چھوٹے بھائی جیسے تعلقات ہیں، علی عباس ظفر
ممبئی۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) بالی وڈ ہدایتکار علی عباس ظفر نے کہا ہے کہ میرے اداکار سلمان خان کے ساتھ چھوٹے بھائی جیسے تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار علی عباس ظفر نے فلم ’’بھارت سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی لڑائی یا مسئلہ نہیں ہے، تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، میرا خیال ہے کہ جب کوئی اداکارہ ذاتی و پیشہ وارانہ وجوہات کی بناء پر فلم میں کام سے انکار کرتی ہے تو یہ ایک بڑی کہانی بن جاتی ہے اور جب لوگ کہانی کے پس منظر کو جانتے تو وہ علیحدہ کہانی بنا لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداکار سلمان خان کے ساتھ ’’بھارت‘‘ میری تیسری فلم ہے، ان کے ساتھ چھوٹے بھائی جیسے تعلقات ہیں، میں ان کے ساتھ اپنے خیالات شیئر کرتا ہوں۔