زندگی میں جان بوجھ کر غلطیاں نہیں کیں، راج پال یادو

پیر 20 اگست 2018 12:11

زندگی میں جان بوجھ کر غلطیاں نہیں کیں، راج پال یادو
ممبئی۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار راج پال یادو نے کہا ہے کہ انہوں نے زندگی میں غلطیاں کی ہیں لیکن جان بوجھ کر نہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار راج پال یادو نے رواں سال اپریل میں فلم بنانے کے لئے اپنی کمپنی سے 5کروڑ قرض لیا جسے واپس نہ کرنے کے باعث انہیں 6ماہ قید کی سزا ہوئی۔

(جاری ہے)

جس پر ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے زندگی میں غلطیاں کی ہیں لیکن جان بوجھ کر نہیں، انہیں بہت برا محسوس ہوتا تھا جب وہ اپنی بیوی کے ساتھ عدالت جاتے اور یہ صرف کچھ رقم کے عوض بلکل نہیں تھا اور نہ ہی وہ ذہنی دبائو میں تھے بلکہ وہ اس معاملے کو قانون کے مطابق حل کرنا چاہتے تھے اور اس معاملے نے ان کے کیریئر کو متاثر نہیں کیا۔

راج پال یادو ہدایتکار سٹینلے ڈی کوسٹا کی فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ میں دکھائی دیں گے۔