کفایت شعاری پالیسی کی تشکیل،

افراط زر کی شرح 1.7 فیصد پر لانے کے لیے اقدامات پر عمل پیرا ہیں، یورپین سنٹرل بینک

پیر 20 اگست 2018 12:24

کفایت شعاری پالیسی کی تشکیل،
برلن ۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) یورپین سنٹرل بینک نے کہا ہے کہ وہ بلاک کیکم خرچ مالیاتی پالیسی کی تشکیل اور افراط زر کی شرح 2020 ء تک 1.7 فیصد پر لانے کے لیے اقدامات پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی کے بنڈس بینک کے سربراہ اور یورپین سنٹرل بینک کے اکتوبر 2019 ء کے انتخاب میں سربراہی کے لیے امیدوار جینز وڈمان نے ایک بیان میں کہا کہ یورپین سنٹرل بینک بلاک کی مالیاتی پالیسی کو کم خرچ بنانے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ بلاک میں افراط زر کی شرح میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوگا، عمل درآمد شروع ہوچکا ہے جس کے نتائج رفتہ رفتہ ظاہر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :