ڈیرہ اسماعیل خان‘ عیدالاضحی کے قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش

پیر 20 اگست 2018 12:24

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) عید الاضحی قریب آتے ہی ڈیرہ اسماعیل خان کی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بڑھتا جارہا ہے لوگوں نے عید قربان کے لئے گائے ،بھینس ،بکرے ،دنبے وغیرہ کی خریداری میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

مویشی منڈیوں میں شہریوں نے خریداری تیز کردی ہے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ بیوپاریوں نے مویشیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان نظر آرہے ہیں ۔بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ بعض مویشیوں کی قیمتوں میں پہلے سے اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے عوا م انہیں خریدنے میں زیادہ دلچسپی نہیں لے رہے جس کی وجہ سے انہیں نقصان کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :