سعودی ٹیلی کام کمپنی ایس ٹی سی کا حجاج کے لئے 20لاکھ گیگا بائٹ کا تحفہ

پیر 20 اگست 2018 12:24

سعودی ٹیلی کام کمپنی ایس ٹی سی کا حجاج کے لئے 20لاکھ گیگا بائٹ کا تحفہ
مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) سعودی ٹیلی کمیونیکشن کی جانب سے حجاج کرامکے 20 لاکھ گیگا بائٹ مخصوص کردیئے ۔ ٹیلی کام کمپنی ایس ٹی سی کے آپریشنل ڈائریکٹر ناصر سلیمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس تقریبا 20 لاکھ عازمین مکہ مکرمہ آئے ہیں جن کی خدمت میں ’’ایس ٹی سی ‘‘کی جانب سے تحفے کے طور پر 20 لاکھ گیگا بائٹ انٹر نیٹ کی سہولت مہیا کی ہے۔

(جاری ہے)

مفت انٹرنیٹ کا تحفہ مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام استعمال کر سکیں گے۔ ایس ٹی سی کا نیٹ ورک رکھنے والے ہر حاجی کو ایک گیگا بائٹ کے حساب سے تحفے کے طور پر پیش کیاجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس تحفے سے ہمارا مقصد حجاج کرام کو بہتر سے بہترسہولت فراہم کرنا ہے۔