Live Updates

بھارتی وزیراعظم نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھ دیا

وزیراعظم نریندر مودی نے کل عمران خان کو خط بھیجا ہے،وزیر اعظم بننے کی مبارکباد دی اور مذاکرات کی دعوت بھی دی ہے، نو منتخب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 اگست 2018 11:53

بھارتی وزیراعظم نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھ دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اگست2018ء) آج نو منتخب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دفتر خارجہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔اس موقع پر انہوں نے بھارت کے حوالے سے خارجہ پالیسی پر بھی گفتگو کی اور کہا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو خط بھیجا ہے جس میں عمران خان کو وزیر اعظم بننے کی مبارکباد دی ہے۔

جب کہ بھاری وزیراعظم نے مذاکرات کی دعوت بھی دی ہے۔نو منتخب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ہمسائے اور ایٹمی قوت ہیں، بھارت سے تسلسل کے ساتھ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ دیرینہ مسائل کا ادراک ہے، بھارت کی وزیر خارجہ کے لیے میرا پیغام ہے کہ کشمیر پاکستان اوربھارت میں تنازعات کی بنیادی وجہ ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان بھی اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ وہ بھارت کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں۔اگر بھارت دو قدم بڑھے گا تو ہم دو قدم بڑھیں گے۔جب کہ عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر بھی بھارتی وزیراعظم نے عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ نریندر مودی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دینے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس دوران نریندر مودی نے عمران خان کو مل کر دونوں ممالک سے غربت مٹانے کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے کی پیش کش بھی کی۔ عمران خان نے نریندر مودی کی جانب سے مبارکباد دینے کا شکریہ ادا کیا تھا۔خیال ظاہر کیا جا رہا ہے پاکستان میں نئی حکومت بننے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات میں کمی آئے گی اور دونوں مملاک کی طرف سے امن کے لیے مذکرات بھی کیے جائیں گے جو کہ دونوں ممالک کے فائدے میں ہیں کیونکہ دنوں ملک ہی ایٹمی قوت ہیں۔اور بات کا ذکر آج نو منتخب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی تقریر میں بھی کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات