پاکستان میں گندم کی پیداوار 3.1 ٹن فی ہیکٹر، فرانس میں 8.1 ٹن ہے، پاکستان بزنس کونسل

پیر 20 اگست 2018 12:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ترقی یافتہ ممالک کے مقابلہ میں پاکستان گندم کی اوسط فی ہیکٹر عالمی پیداوار کے 38 فیصد کے مساوی پیداوار حاصل کر رہا ہے۔ جدید زرعی تحقیق سے عدم استفادہ کے باعث ملک میں فی ایکڑ پیداوار کم ہونے کی وجہ سے زرعی شعبہ کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔ پاکستان بزنس کونسل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گندم کی پیداوار 3.1 ٹن فی ہیکٹر ہے جبکہ فرانس میں گندم کی پیداوار 8.1 ٹن فی ہیکٹر حاصل کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پاکستان گندم کی فی ہیکٹر عالمی پیداوار کے مقابلہ میں صرف 38 فیصد پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔ اسی طرح پاکستان میں کپاس کی پیداوار 2.5 ٹن فی ہیکٹر ہے جبکہ عالمی سطح پر 4.8 ٹن فی ہیکٹر حاصل کی جا رہی ہے۔ اس طرح ملک میں کپاس کی فی ہیکٹر پیداوار کا تناسب 52 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق چاول کی عالمی پیداوار 9.2 ٹن فی ہیکٹر کے مقابلہ میں پاکستان میں 2.7 ٹن فی ہیکٹر یعنی 29 فیصد پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ شعبہ کی استعداد سے حقیقی استفادہ کے لئے جدید تحقیق اور آلات سے استفادہ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :