تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1550 فٹ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا، واپڈا

پیر 20 اگست 2018 12:46

تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1550 فٹ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا، واپڈا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) واپڈا نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1550 فٹ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے۔ پیر کو واپڈا کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں اس وقت ذخیرہ شدہ پانی کی مقدار 6.047 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

(جاری ہے)

دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد224800 کیوسک اور اخرج 181100 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 45800 کیوسک اور اخراج45800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد29300 کیوسک اور اخراج10000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 74300 کیوسک اور اخراج 42600 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ6.047 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1170.75فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.701 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔