اندرون ملک سے 2,24,655 افراد کو حج کی اجازت دی گئی87 جعلی حج دفاتر بند کئے گئے،گورنر مکہ

پیر 20 اگست 2018 13:00

اندرون ملک سے 2,24,655 افراد کو حج کی اجازت دی گئی87 جعلی حج دفاتر بند کئے ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) سعودی عرب کی سرکاری حج کمیٹی کے چیئرمین اور گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ حج قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر 3 لاکھ 55 ہزار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

مکہ معظمہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ عازمین حج انڈونیشیا سے آئے اس کے بعد بالترتیب پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، ترکی، ایران سے بڑی تعداد میں عازمین حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔

اندرون ملک سے 2 لاکھ 24 ہزار 655 افراد کو حج کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے حوالے سے بعض جعلی حج دفاتر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایسے 87 فرضی دفاتر بند کردیے گئے ہیں۔ حج قواعد کی خلاف ورزی 3 لاکھ 55 ہزار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور 2760 افراد کی غیرقانونی طریقے سے حجاج میں شمولیت کی کوشش ناکام بنائی گئی۔