Live Updates

بنی گالا کے اندر سے وزیراعظم عمران خان پر حملہ کرنے کی نیت سے آنے والے افراد گرفتار

بنی گالا کے اندر اورباہر سے ایسے افراد گرفتار کیے گئے جو عمران خان پر حملہ کرنے کی نیت سے افغانستان سے آئے تھے،معروف صحافی حامد میر کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 اگست 2018 12:36

بنی گالا کے اندر سے وزیراعظم عمران خان پر حملہ کرنے کی نیت سے آنے والے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اگست 2018ء) معروف صحافی حامد میر کا وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم یہ عمران خان کی پہلی تقریر تھی۔میرے خیال سے آج عمران خان اپنے سیاسی مخالفین سے مخاطب نہیں تھے۔بلکہ وہ پاکستان کے ایک عام آدمی سے مخاطب تھے۔انہوں نے اپنی تقریر میں بچوں اور بیواؤں سے بات کی۔

حامد میر کا مزید کہنا تھا عمران خان سے سب سے اہم اعلان یہ کیا ہے کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کی 80 گاڑیوں میں سے صرف دو گاڑیاں استعمال کریں گے۔جب کہ 524ملازموں میں سے صرف دو ملازم رکھیں گے۔جب کہ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ میں وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بناؤں گا جس پر کچھ لوگ ان کا مذاق اڑا رہے ہیں اور کہ رہے ہیں کہ یہ وزیراعظم تو ریڈ زون میں ہیں تو اس کو کیسے یونیورسٹی بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن میرے خیال سے اصل میں یہی تو چیلنجز ہیں۔حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ انتخابی مہم میں بھی تھا اور عمران خان سے کہا گیا کہ آپ سوات اور بنوں میں جلسہ نہ کریں اور اس حوالے سے عمران خان کو بہت ڈرایا دھمکایا گیا۔جب کہ پچھلے دو ہفتوں میں بنی گالا کے اندر اورباہر سے کچھ لوگ گرفتار کیے گئے ہیں جو عمران خان پر حملہ کرنے کی نیت سے افغانستان سے آئے تھے۔

عمران خان بلکل صحیح کہہ رہے ہیں کہ انکی جان کو خطرہ ہے۔اور بہت ساری قوتیں عمران خان کی جان کی دشمن بنی ہوئی ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خود بھی قوم سے اس بات کو آگاہ کیا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ جو دو گاڑیاں وہ اپنے پاس رکھ رہے ہیں وہ بھی اس وجہ سے رکھ رہے ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات