Live Updates

ملک بھر میں عمران کا بطور وزیر اعظم پہلا خطاب موضوع بحث ،

غیر ملکی میڈیا اور مبصرین کے بھی تبصرے عمران خان کو وعدوں ،دعوئوں کو سچ کردکھانے کا پورا موقع ملنا چاہیے ‘ سرکاری و نجی دفاتر، کاروباری مراکز ،پبلک مقامات پر گفتگو نئی حکومت کے آنے پرپاکستانیوں کے چہرے پر عجیب سا اطمینان انکے اندر کی خوشی بھی جھلک رہی ہے‘ عالمی میڈیا ،مبصرین

پیر 20 اگست 2018 13:08

ملک بھر میں عمران کا بطور وزیر اعظم پہلا خطاب موضوع بحث ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) ملک بھر میں عمران خان کا بطور وزیر اعظم قوم سے پہلا خطاب موضوع بحث ہے جبکہ غیر ملکی میڈیا اور مبصرین کی جانب سے بھی اس پر تبصرے جاری ہیں۔ گزشتہ روز سرکاری و نجی دفاتر ، کاروبار مراکز اور پبلک مقامات پر وزیر اعظم عمران خان کاقوم سے خطاب موضوع بحث تھا ۔ اکثریت کا یہ کہنا تھاکہ وزیرا عظم نے اپنے خطاب میں جو باتیں کی ہیں ان پر اعتبار کرنا چاہیے اور انہیں اپنے وعدوں اور دعوئوں کو سچ کر دکھانے کا پورا ملنا چاہیے ۔

ملک کو درپیش چیلنجز اتنے آسان نہیں کے یہ پانچ سال میں بالکل ختم ہ جائیں گے لیکن وزیر اعظم عمران کے اقدامات اور ملک کی سمت کا تعین ہونے سے واضح اشارہ مل جائے گا ۔ عمران خان کے بطور وزیر اعظم قوم سے پہلے خطاب کو عالمی میڈیا میں بھی نمایاں کوریج دی گئی ہے اور اس پر مبصرین اپنے تجزیے پیش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا او رمبصرین کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے آنے پرپاکستانیوں کے اکثریت کے چہرے پر عجیب سا اطمینان ہے اور ان کے اندر کی خوشی بھی جھلک رہی ہے ۔

تاہم دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان کس قوت سے ملک کو درپیش سنگین بحرانوںسے نبردآزما ہوتے ہیں۔ ان تبصروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی بڑی طاقتور سیاسی جماعت کو شکست دی ہے لیکن اب عوام کی جانب سے انہیں کس طرح مدد و حمایت دی جاتی ہے اس پر نظر رکھنے اور غور کرنے کی ضرورت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات