سرگودھا خوشاب رڈ پر شاہپور کے علاقہ عاقل شاہ کے قریب تیز رفتارٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی‘ ایک شخص جاں بحق‘ 2 زخمی

پیر 20 اگست 2018 13:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) سرگودھا خوشاب رڈ پر شاہپور کے علاقہ عاقل شاہ کے قریب تیز رفتارٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق جوڑا کلاں کے 3 افراد محمد رئیس، محمد نزاکت اور محمد ارسلان موٹر سائیکل پر خوشاب سے سرگودھا آ رہے تھے کہ عاقل شاہ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 35 سالہ محمد رئیس موقع پر جان بحق اور محمد نزاکت،محمد ارسلان شدید زخمی ہو گے جن کی حالت تشویش ناک بتلائی جا رہی ہے۔حادثہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ شاہپور نے ٹرک تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔