سرگودھا کے قصبہ بھیرہ میں گھریلو جھگڑا پر نوجوان نے فائرنگ کر کی15 سالہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 20 اگست 2018 13:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) سرگودھا کے قصبہ بھیرہ میں گھریلو جھگڑا پر نوجوان نے فائرنگ کر کی15 سالہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ موضع چاوہ میں پنجوتھہ برادری کے محمد آصف کی 15 سالہ بیٹی افشاں نورین کو اس کے 18 سالہ بھائی محمد بشیر نے گھریلو جھگڑا پر 30 بور پسٹل سے فائر نگ کر کے قتل کردیا۔دونوں میں اکثر روک ٹوک پر توں تکرار ہوتی تھی۔پولیس نے مقتولہ افشاں نورین کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :