بنگلہ دیش میں چین کے تعاون سے داشرکندی سیوریج پلانٹ کی تعمیر کا افتتاح

پیر 20 اگست 2018 13:16

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) بنگلہ دیش میں داسشرکندی سیوریج پلانٹ کی تعمیر کا آگاز کر دیا گیا۔ ڈھاکا میں منعقدہ تقریب میں بنگلہ دیش کی وزیراعظم، چینی سفیر اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سمیت سینکڑوں مہمانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق داشرکندی سیوریج پلانٹ چین اور بنگلہ دیشی حکومت کی معاونت سے چین بیار کر رہا ہے اور اس کا ڈیزائن چینی کاروباری ادارے نے کیا ہے۔

تکمیل کے بعد اس کے ذریعے یومیہ 5 لاکھ کیوبک میٹر آلودہ پانی کو صاف کیا جاسکے گا اور یہ پلانٹ بنگلہ دیش نیز جنوبی ایشیا میں سب سے بڑا سیوریج پلانٹ ہو گا۔ یہ سیوریج پلانٹ بنگلہ دیش میں چینی کاروباری ادارے کے زیر نگرانی تعمیر کیا جانے والا پہلا پلانٹ ہو گا جو بنگلہ دیش میں عوام کی بنیادی ضروریات اور بہتر معیار زندگی فراہم کرنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گا۔