جرمن چانسلر مرکل کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات

پیر 20 اگست 2018 13:16

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات میں یوکرین کی صورتحال، شام میں تصادم اور نارڈسٹریم ٹو، قدرتی گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برلن کے شمالی علاقے میسی برگ میں روسی صدر سے ہونے والی ملاقات سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ یوکرائین کی صورتحال کے حوالے سے منسک معاہدہ بدستور اہم ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس وقت جنگ بندی پرعمل درآمد نہیںہو رہا۔ انہیں امید ہے کہ وہ روسی صدر کے ساتھ مشرقی یوکرائین میں اقوام متحدہ کے امن فوج بھیجنے پر بات کریں گی۔ پیوٹن نے پر زور الفاظ میں کہا کہ منسک معاہدے پر عمل درآمدکے سوا کوئی دوسرا امکان نہیں۔ شامی تصادم کے حوالے سے مرکل نے کہا کہ سب سے پہلے انسانی بحران سے بچناچاہئیے۔پیوتن نے یورپ پر زور دیا کہ وہ شام کو زیادہ سے زیادہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرے تاکہ شام کے پناہ گزین اپنے وطن واپس جاسکیں۔