جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس وصولی کی شرح 12.4 فیصد،

مالیاتی خسارہ 6.8 فیصد تک پہنچ گیا

پیر 20 اگست 2018 14:05

جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس وصولی کی شرح 12.4 فیصد،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ملک میں جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس وصولی کی شرح 12.4 فیصد اور مالیاتی خسارہ 6.8 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 2012-13ء میں جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس وصولی 9.8 فیصد اور 2016-17ء میں 12.4 فیصد تھی جبکہ جی ڈی پی کے تناسب سے نان ٹیکس ریونیو کی شرح جو 2012-13ء میں 3.5 فیصد تھی وہ 2016-17ء میں کم ہو کر 3 فیصد پر آ گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس ریونیو بجٹ کو متوازن رکھنے کے لئے حکومت کے فنڈز کا بڑا ذریعہ ہے۔ جی ڈی پی کی شرح میں اضافے کے باوجود ٹیکس وصولی اس وقت بھی کم ہے اور ٹیکس وصولی بڑھانے کی ملک میں بڑی گنجائش موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :