سی پیک کے تحت کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر کام 2021ء کے آخر تک مکمل ہو جائے گا، منصوبے سے 720 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی، وزارت توانائی

پیر 20 اگست 2018 14:05

سی پیک کے تحت کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر کام 2021ء کے آخر تک مکمل ہو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر کام 2021ء کے آخر تک مکمل ہو جائے گا، منصوبے سے 720میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔ وزارت توانائی کے مطابق یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کاحصہ ہے اور اس پر مجموعی طورپر 1420ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

منصوبے کے لئے زمین کاحصول پہلے ہی کیاجا چکا ہے اور فروری 2017ء میں اس کے مالیاتی امور کو حتمی شکل دی گئی تھی۔

منصوبے پر 25 فیصد سول ورک مکمل ہو چکا ہے۔ یہ منصوبہ پنجاب اور آزاد کشمیر میں دریائے جہلم پر مکمل کیا جائے گا اور منصوبہ بنائو چلائو اور منتقل کرو کے فارمولے کے تحت مکمل ہو گا۔ منصوبے پر کیروٹ پاور کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کام کررہی ہے اور چین کی تھری گارجز سائوتھ ایشیاء انویسٹمنٹ لمیٹڈ مالی معاون فراہم کرنے والی بڑی کمپنی ہے۔