پشاور میں قربانی کیلئے مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا‘

جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

پیر 20 اگست 2018 14:05

پشاور میں قربانی کیلئے مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا‘
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور میں بھی مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیاہے‘ اور لوگوں نے مویشی منڈیوں کی طرف رخ کرلیاہے‘ لوگ ٹولیوں کی شکل میں اپنے پسند کے جانور خریدنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں‘تاہم گاہک جب بیوپاریوں کے پاس جانور وں کی قیمت معلوم کرنے کیلئے جاتے ہیں تو انہیں حیرانی کا سامناکرناپڑتاہے‘قیمتیں کئی گناہ بڑھ جانے سے لوگ پریشان ہیں‘ جبکہ بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی قیمتوں میں پہلے سے اضافہ ہواہے‘ بیوپاریوں کاکہنا ہے کہ ہمارا بھی ان پر کافی خرچہ آتاہے‘جس کے تناظر میں ہم قیمتیں مقررکررتے ہیں‘ اس موقع پر گاہک کا کہنا ہے کہ مویشیوں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں پانچ سے پندرہ فیصد اضافہ ہواہے‘ تاہم قیمتوں میں اضافے کے باوجود سنت ابراہمی ؑ ادا کرنے کیلئے جانوروں کا خریدنا ضروری ہے‘گاہک نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ بجاطورپر بڑھائی جانے والی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں اپنا کرداراداکریں‘ تاکہ عوام سنت ابراہمی ؑ کو احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :