دُبئی پولیس نے جرائم کی روک تھام کے لیے کمر کس لی
بینکوں‘ پٹرول سٹیشنز اور جنرل سٹورز کے قریب پولیس کی اضافی موبائل ٹیمیں تعینات کر دی گئیں
محمد عرفان پیر 20 اگست 2018 13:25
(جاری ہے)
دُبئی پولیس نے نوٹس کیا ہے کہ بینک صارفین کچھ غلطیوں کا بہت زیادہ ارتکاب کرتے ہیں جن کے باعث اُنہیں ڈکیتی کا نشانہ بنانا آسان ہو جاتا ہے۔
جیسے کہ اجنبی لوگوں کے سامنے پیسے گِننا‘ پیسے ساتھ لے کر دُور تک پیدل چلنا وغیرہ۔ جبکہ کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کی تنخواہیں یا آفیشل اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کے لیے صرف ایک ملازم کو بھیجنا بھی ایک عام اور بڑی غلطی ہے۔ اسی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے بینکوں کے قریب تعینات پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر نوعیت کے جرائم کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ جرائم کی روک تھام کے ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر راشد المُعینی نے کہا کہ رواں سال کے دوران پولیس نے 2,126 افراد کو مشکوک پائے جانے پر گرفتار کیا اس کے علاوہ ریاست کے مختلف علاقوں سے 162 ایسی گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں جنہیں مجرمانہ کارروائیوں میں استعمال کرنے کے بعد پھینک دیا گیا تھا۔ کچھ ڈرائیور حضرات پٹرول سٹیشنز اور جنرل سٹورز کے باہر اس نیت سے چالو اور کھُلی حالت میں چھوڑ جاتے ہیں تاکہ وہ ایک دو ضرورت کی اشیاء فوری طور پر لوٹ آئیں گے تو اُنہیں انجن سٹارٹ کرنے کی زحمت نہیں اُٹھانا پڑے گی۔ مگر اُن کی اس حماقت کا خمیازہ اُنہیں اس وقت بھُگتنا پڑتا ہے جب تاک میں بیٹھے جرائم پیشہ افراد اُن کی گاڑیاں لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرول سٹیشنز اور جنرل سٹورز کے باہر پولیس کا گشت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.