Live Updates

سونیا گاندھی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا بھائی قرار دے دیا

عمران خان میرے بھائی کی طرح ہیں، نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان جا کر غلط نہیں کیا،سابق بھارتی صدر سونیا گاندھی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 اگست 2018 13:29

سونیا گاندھی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا بھائی قرار دے دیا
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اگست 2018ء) سابق بھارتی صدر سونیا گاندھی نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا بھائی قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اپوزیشن جماعت اور کانگرس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ عمران خان میرے بھائی کی طرح ہیں۔سونیا گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان جا کر غلط نہیں کیا۔انہوں نے کہا  کہ ہم ایک ذمہ دار کانگریسی لیڈر کو پاکستان بھیجا چاہتے تھے۔

جب کہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے بھی کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کا پاکستان جانا اور آرمی چیف سے گلے ملنا کوئی غلط بات نہیں ہے۔یاد رہے نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان آئے تھے۔جس کے بعد بھارتی میڈیا نے خوب واویلا کیا۔

(جاری ہے)

اور سدھو پر تنقید بھی کی جب کہ ان کے پتلے بھی جلائے گئے۔نوجوت سنگھ سدھو گزشتہ روز پاکستان سے واپس بھارت روانہ ہو گئے تھے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہ بھارت سے پیار لے کر آیا تھا اور وہ سود سمیت واپس لے کر جارہا ہوں،جتنی محبت لایا تھا اس سے سو گناہ زیادہ لے کر جارہا ہوں ، پاکستانیوں نے جو محبت دی وہ تا عمر یاد رہے گی.وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا اعزاز سمجھتا ہوں کیوں کہ یہ تاریخی تھی، عمران خان کا ویژن واضح ہے اور مجھے یقین ہے کہ ان کے آنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی جس کی ہم سب کو ضرورت ہے اور یہ ایک مثبت تبدیلی ہے، بھارت کو ایک قدم بڑھانا چاہیے تاکہ وہاں سے دو قدم بڑھائے جائیں،،عمران خاناپنی تقریر میں کہ چکے ہیں کہ بھارت ایک قدم بڑھائے پاکستان دو قدم بڑھائے گا ،ان کا کہنا تھا کہ ''الیکشن اگلے الیکشن کے لیے نہیں لڑے جاتے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے لڑے جاتے ہیں، دونوں ممالک کے مستقبل میں امن ہو اس سے بہتر کچھ نہیں،سدھو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین دوستی کے رشتے مضبوط ہونے چاہئے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات